Header Ads

Tuesday, May 5, 2020

ڈپٹی کمشنر بدر منیر نے گوجرہ کے چار خفیہ گوداموں سے ضبط اشیائے خوردونوش کو نیلام کرنے کا اعلان کردیا


  
ڈپٹی کمشنر بدر منیر نے گوجرہ کے چار خفیہ گوداموں سے ضبط اشیائے خوردونوش کو نیلام کرنے کا اعلان کردیا حکم نامہ جاری, ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عاصم خالد اعوان کی سربراہی میں 6 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی جبکہ اسسٹنٹ کمشنر محمد صداقت خان, ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سردار ثاقب خان, ڈپٹی ڈائریکٹر سٹیٹ ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی,راجہ نعمان شفیق,ڈپٹی ڈائریکٹر انڈسٹریز خواجہ ممتاز احمد اور پی ڈی ایس پی آصف مغل اس نیلامی کمیٹی کے ممبران ہونگے'کمیٹی کے ٹی او آرز میں طے کیا گیا ہے کہ کمیٹی قواعد کے مطابق 15 ایام کے اندر نیلامی کی پابند ہوگی,اور اگر کمیٹی مناسب سمجھے تو کسی بھی ٹیکنیکل یا دیگر افراد کو کمیٹی میں شامل کرنے کی مجاز ہوگی, یاد رہے کہ ڈپٹی کمشنر بدر منیر کے حکم پر اسسٹنٹ کمشنر مظفرآبادصداقت خان نے ایس ایچ او تھانہ صدر شجاع الحسن گیلانی, ایڈیشنل ایس ایچ او وجاہت کاظمی ونفری کے ہمراہ یکم مئی کی شب گوجرہ کے مقام پر چار گوداموں کو اس وقت سیل کردیا تھا جب اس میں خطیر لاگت کا راشن پایا گیا جسے زخیرہ اندوزی ایکٹ "The Azad jamu kashmir COVID-19(provention Hiarding Ordinance 2020) کی سیکشن 5 کے تحت قبضہ میں لیکر گودام سر بمہر کردئیے تھے, ایکٹ کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو اختیار حاصل ہے کہ وہ زخیرہ اندوزی کا سامان شفاف کمیٹی بنا کر نیلام کردے. مظفرآباد انتظامیہ ریاست کی پہلی انتظامیہ ہے جس نے مزکورہ ایکٹ جو چند روز قبل ہی 
منظور ہوا پر سب سے پہلے عملدرآمد کروا چکی ہے
مظفرآباد(عبدالواجد خان) 04مئی

No comments:

Post a Comment

Popular Feed

Featured News

Recent Story

Back To Top